اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے خارجہ تعلقات کے انچارج اسامہ حمدان نے صیہونی حکومت کو انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ استقامت مکمل طور پر تیار ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسامہ حمدان نے صیہونی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ سنہ انیس سو اڑتالیس کے تمام مقبوضہ علاقے فلسطینی مجاہدین کے راکٹوں کی زد میں ہیں۔ اسامہ حمدان نے کہا کہ اگر جنگ بندی کے بہتّر گھنٹوں کے دوران کوئي سمجھوتہ نہ ہوا تو اسرائيلی حکومت اچھی طرح جانتی ہے کہ فلسطینی استقامت کے پاس بہت سے آپشنز موجود ہیں۔ تحریک حماس کے ایک اور رہنما خلیل الحیہ نے بھی تاکید کی ہے کہ فلسطینی مجاہدین صیہونی حکومت کا مقابلہ کرنے کے لۓ پوری طرح سے تیار ہیں۔
فلسطین کی وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے ایک ماہ کے حملوں کے دوران ایک ہزار آٹھ سو پچھتر فلسطینی شہید اور نو ہزار پانچ سو سڑسٹھ زخمی ہوئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲